کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کے دعوے محض دعوے، مہنگائی عروج پر

کوئٹہ: (دنیا نیوز)کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سے قبل دعوے محض دعوے ہی رہے، مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار۔

ذرائع کے مطابق شہر میں رمضان سستا بازار کے نام پر صرف ایک مقام پر سٹالز لگائے گئے لیکن سبزیوں اور پھلوں کی دوکانوں پر کہیں بھی سرکاری نرخ نامہ دکھائی نہیں دے رہا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو 25 روپے، مارکیٹ میں 50 روپے فی کلو میں دستیاب پیاز کا ریٹ 60 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 70 سے 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں رمضان سے قبل 50 سے 70 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں