سعودی عرب نے اسرائیل کی مشرق وسطیٰ پر بالادستی سے متعلق بیان مسترد کر دیا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل کی مشرق وسطیٰ پر بالادستی سے متعلق امریکی سفیر کے بیان کو مسترد کر دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کا غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز بیان ناقابل قبول ہیں، امریکی سفیر کا بیان خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے، امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل میں سفیر کے بیانات پر پوزیشن واضح کرے۔
دوسری جانب اوآئی سی نے بھی امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس قسم کی اشتعال انگیز تقریر انتہا پسندی کو ہوا دے گی، بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔