پھالیہ: ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد
پھالیہ: (دنیا نیوز) ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ پاہڑیانوالی میں 47 سالہ قیصر کے اغوا کا مقدمہ درج تھا، ملزمان نے لاش نواحی گاؤں حاصلانوالہ کے علاقہ میں زمین میں دبا دی تھی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، مقتول کو مبینہ طور پر ایک ماہ قبل گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔