بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر نالے میں گر گئیں
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر نالے میں گر گئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین خان کو نالے میں گرنے کی وجہ سے معمولی چوٹیں آئیں، کارکن خاتون صدف بھی نالے میں گر گئیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، نورین نیازی نماز کیلئے داہگل ناکے پر عمارت کے اندر جانا چاہتی تھیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن داہگل ناکہ پر نالہ پار نہ کر سکیں اور نالے میں جاگریں جس پر وہاں موجود کارکنوں نے فوری طور پر ان کو باہر نکالا۔