مریدکے: جائیداد کا تنازع، سوتیلے بھاٸی نے حاملہ بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

مریدکے: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھاٸی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ بہن کو گلا دبا کر جان سے مار ڈالا۔

مقتولہ کے شوہر قاسم نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی کو اس کے سوتیلے بھاٸی نے مکان کے تنازع پر گلا دبا کر قتل کیا، ملزمان کا بہن کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، میری بیوی 4 ماہ کی حاملہ تھی، ملزمان نے دوہرے قتل کی واردات کی ہے۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی کو اس کے سوتیلے بھاٸی اور ساتھیوں نے مل کر قتل کیا، وقوعہ کے وقت مقتولہ کا 4 سالہ بھتیجا گھر میں موجود تھا۔

قاسم کی رپورٹ پر سٹی پولیس نے 2 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، یہ واقعہ علاقہ حسن پارک پرانا نارنگ روڈ پر پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں