شمال مشرقی امریکا میں تاریخی برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج

نیویارک: (دنیا نیوز) شمال مشرقی امریکا میں اپنی نوعیت کے سب شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں بھی تقریباً 20 انچ تک برفباری کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

میسا چوسٹس میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے ساتھ ساتھ سفری پابندیاں بھی نافذ کر دی گئیں، امریکا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے سے 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق تیز ہواؤں اور برفباری سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور بم سائیکلون نے خطے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں