نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ روانہ ہوگئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 26 سے 28 فروری 2026 تک جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا، پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سعودی عرب کے مقدس شہروں کے مختصر دورے بھی کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں