ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کیخلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار
احمد آباد: (دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
احمدآباد نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لئے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عقیل حسین کی جگہ روسٹن چیز کی واپسی ہوئی ہے۔
شائے ہوپ نے وضاحت کی عقیل حسین کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے بس مخالف ٹیم کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی کی گئی ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا گیا ہے۔