سعودیہ کا دارالحکومت ریاض میں دھماکے سے گونج اٹھا :عرب میڈیا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے عراق کے بابل صوبے میں امریکی اہداف پر حملہ کیا، عراق میں محبوبہ فورسز کے مراکز پر میزائل فائر کیے گئے۔
اِسی طرح میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران نے قطر میں امریکا کی العدید ایئر بیس پر بھی حملہ کیا ، ایرانی فورسز نے کویت میں امریکا کی السلیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں امریکی الظفرا ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا، بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے اڈے پر ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
دوسری جانب صہیونی فورسز کا کہنا تھا کہ ایران میں سیکڑوں فوجی اہداف کونشانہ بنایا گیا، مغربی ایران میں میزائل لانچرز سے فضائی حملے کیے ہیں۔