اسحاق ڈار کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ایس جی البداوی نے جی سی سی کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکتداری اور یکجہتی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں