ایران کمزور نہیں ہورہا بلکہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے: خفیہ امریکی کیبل میں انکشاف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) خفیہ امریکی کیبل میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران کمزور نہیں ہو رہا بلکہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے۔

امریکی اخبار نے محکمہ خارجہ کی کیبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر اسرائیلی حکام نے امریکی سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ اگر ایرانی شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو انہیں قتل عام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیبل کے مطابق اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ایران کی حکومت کمزور نہیں پڑ رہی اور 28 فروری کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور جاری امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صورتحال کا ادراک ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے عوامی بغاوت کی امید ظاہر کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ اگر ایران میں احتجاج شروع ہو تو وہ مظاہرین کی حمایت کے لئے تیار رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں