خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت مکمل ہونے پر اختیار ضلعی افسران کو تفویض
پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔
15 مارچ 2026 سے سٹی، تحصیل، ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز تحلیل کرکے اعلامیہ جاری کردیا گیا، لدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد اختیارات سرکاری افسران کو منتقل کر دیے گئے۔
محکمہ بلدیات کے نئے اعلامیہ کے مطابق کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے میئر کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنر پشاور کو سونپ دیئے گئے، سٹی لوکل گورنمنٹ کے معاملات ڈپٹی کمشنر اور تحصیل میونسپل آفیسر مشترکہ طور پر چلائیں گے۔
اِسی طرح تحصیل لوکل گورنمنٹ کے انتظامی امور اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل میونسپل آفیسر کو سونپ دیے گئے، ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کے اختیارات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر لوکل گورنمنٹ کے حوالے کیے گئے، نئی بلدیاتی حکومت کے قیام تک یہ عبوری نظام نافذ رہے گا۔