عالمی ومقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ومقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15200روپے بڑھ کر 4 لاکھ 79ہزار262 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13031 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہوکر7 ہزار824 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 152 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 565 ڈالرکا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز میں مقامی سطح پر فی تولہ سونا 31500 روپے مہنگا ہوا ہے۔