بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں پاکستانیوں کیلئے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے کہا سپین کی اس سکیم سے دیگر ممالک کے علاوہ تقریبا 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے جس پر انہوں نے سپین میں مقیم پاکستانیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا مجرم یا مطلوب ملزم کو ہر گز پاسپورٹ جاری نہ کرنے اور سفارت خانے کو پاسپورٹ سیکشن کیلئے اضافی عملہ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سےکریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کو سہل اور تیز کیا گیا ہے۔

محان کا کہنا تھا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جا رہے ہیں، سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد اور قونصل جنرل بارسلونا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں