حکومت بلوچستان کا کنٹری بیوشن پینشن سسٹم اپنانے کا فیصلہ
بلوچستان: (دنیا نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی کنٹری بیوشن پنشن سسٹم اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ایس ای سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے کنٹری بیوشن پنشن فنڈز کی منظوری دے دی، پنجاب اور خیبرپختونخوا نئے پنشن سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ کے پنشن فنڈز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، کنٹری بیوشن پنشن نظام سے حکومت کے مالی بوجھ میں کمی ہو گی۔
پینشن فنڈز لائسنس یافتہ مینیجرز کے تحت چلائے جائیں گے، جبکہ ایس ای سی پی پنشن اصلاحات میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔