متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، الرٹ جاری

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں جس پر حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی اور شارجہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

دبئی پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم صبح تک غیر مستحکم رہے گا اور عوام انتہائی محتاط رہیں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں