ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ

ٹانک: (دنیا نیوز) ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جنوبی وزیرستان وانا اور جنڈولہ شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ بھی بند رہے گی، جنڈولہ میلہ ملتوی کردیا گیا، کرفیو کے باعث رنوال بازار اور جنڈولہ بازاربھی بند کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں