سہیل آفریدی کی ہدایت پر پبلک فیڈبیک فیچر متعارف کرا دیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر پبلک فیڈبیک فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت رائٹ ٹو سروسز کمیشن کا اجلاس ہوا ہے اجلاس میں خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے رائٹ ٹو سروسز اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمشنز کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ رائٹ ٹو سروسز کمیشن کا متعلقہ محکموں کے ساتھ ادارہ جاتی انضمام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی نے اس مقصد کے لیے کمیشن کی ڈیجیٹائزیشن جلد از جلد مکمل کرنے اور شہریوں کو کمشن کے تحت دستیاب خدمات سے باخبر رکھنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خدمات فراہمی میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، مقررہ میں تاخیر سنگین جرم تصور کیا جائے اور انتظامی رکاوٹیں ختم کر کے شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں کمیشن کو مضبوط بنانے کے لیے مجوزہ اقدامات کمشنرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
بریفینگ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے تحت 14 محکموں کی 80 خدمات نوٹیفائیڈ ہیں، 15 محکموں کی مزید 89 خدمات شامل کی جا رہی ہیں، کمیشن دستک پلیٹ فارم سے منسلک ہے جبکہ موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کر دی گئی تاہم ای میل، فون کال اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات اندراج کی سہولت دستیاب ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2025 میں 742 شکایات کا ازالہ، گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ، پبلک آؤٹ ریچ 2024 کے 69,100 سے بڑھ کر 2025 میں 478,054 تک پہنچ گئی جبکہ خدمات میں تاخیر پر آٹھ مختلف محکموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔