عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 445 ڈالر پر آگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے مزید سستا ہوگیا، کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 69.70 ڈالر ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 7ہزار 454 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 6 ہزار 390 روپے ہوگئی۔