دعا ہے پاکستان، امریکا و ایران کی صلح کروانے میں کامیاب ہو: یوسف رضا گیلانی
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان صلح کروانے میں کامیاب ہو جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کی فتح ہے، کیونکہ ان کے درمیان جنگ کی صورت میں دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ملک کی سالمیت اور معیشت کے لیے متحد ہونا ضروری ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کا معاملہ عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ ان کی گاڑی کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حالانکہ یہ گاڑی قوانین کے مطابق خریدی گئی تھی، اور اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر کے لیے بھی سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔