دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا، ہم متحد رہیں گے: طاہر اشرفی
لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا ہے، ہم متحد رہیں گے۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلمانوں کو جمع کرنے کا مرکز بن رہا ہے، اسلام آباد اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے کے امن کیلئے کوشاں ہیں، جنگ کرنا مشکل نہیں، امن قائم کرنا مشکل ہوتا ہے،دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا ہے، ہم متحد رہیں گے، انشاء اللہ۔
چیئرمین علما کونسل کا کہنا تھا کہ ایران نے کہا ہے پاکستان کا جھنڈا جس جہاز پر ہوگا، اسے نشانہ نہیں بنائیں گے، ایران نے پاکستان کے 20جہازوں کو گزرنے کی سہولت دی ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے کہا ہے پاکستان کا جھنڈا جس جہاز پر ہوگا، اسے نشانہ نہیں بنائیں گے، ایران نے پاکستان کے 20جہازوں کو گزرنے کی سہولت دی ہے۔