پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ ، فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پراعلامیہ جاری کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے فخرزمان کو لیول تھری جرم پرچارج کر دیا گیا، فخر نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔

پی سی بی کا کہناہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔

لاہور قلندر ز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں