خدا ان رہنماؤں کی دعائیں نہیں سنتا جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں: پوپ لیو
ویٹیگن سٹی: (دنیا نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ خدا ان رہنماؤں کی دعائیں نہیں سنتا جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں۔
پوپ لیو چہار دہم نے ویٹیکن میں پام سنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں جو جنگیں شروع کرتے ہیں، بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا اگرچہ تم بہت دعائیں کرتے ہو، میں نہیں سنوں گا کیونکہ تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ان کا اشارہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل جنگ کی جانب ہے۔