ایران کا آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کا کہنا ہے آبنائے ہرمز کا نظام اب ماضی جیسا نہیں رہے گا، جنگ میں کامیابیوں کو اقتصادی اور سکیورٹی فوائد کیلئے استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی فوج امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کھلے عام مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا فوجی طاقت کے ذریعے اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اب 15 نکاتی منصوبے کے ذریعے انہیں حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ایران پر کسی بھی زمینی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔