کندھ کوٹ: منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانے کا حکم

کندھ کوٹ:(دنیا نیوز) سندھ کے ضلع کشمور کی علاقے کندھ کوٹ میں منشیات رکھنے کے جرم میں ملزم کو سزا سنا دی گئی۔

سیشن جج حافظ مصباح الدین پہلپوٹو نے کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت  نے  غلام عباس مینک کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ کا حکم دیا گیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2 ماہ قید ہوگی۔

علاوہ ازیں سزا کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل شکارپور منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں