مارچ، مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات
اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، مہنگائی کی سالانہ شرح 7.30 فیصد تک پہنچ گئی، جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 5.67 فیصد رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 1.34 فیصد بڑھی، مارچ میں دیہات میں مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اضافہ ہوا،مارچ میں شہروں میں چکن 13 فیصد، پھل 11.25 فیصد مہنگے ہوئے۔
اِسی طرح سبزیاں 5.01فیصد، دال ماش 2.78 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ شہروں میں گوشت 1.53 فیصد، خشک میوہ جات0.66 فیصد مہنگے ہوئے، مارچ میں شہروں میں ٹماٹر 29.16 فیصد، انڈے 17.96 فیصد سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ آلو 12.02 فیصد گندم 5.48 فیصد اور گزشتہ ماہ شہروں میں 2.11 فیصد سستی ہوئی، اِسی عرصے میں مارچ میں دیہات میں آلو 18.02 فیصد، گندم 4.88 فیصد سستی ہوئی، شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس 9.15 فیصد مہنگی ہوئی، شہروں میں موٹر فیول18.01 فیصدبجلی 5.08 فیصد مہنگی ہوئی۔
رپورٹ نے کہا کہ مارچ میں دیہات میں پھل 14.68 فیصد، سبزیاں 6.84 فیصد مہنگی ہوئیں، دیہات میں چکن 6.76 فیصد، دال ماش2.07 فیصد مہنگی ہوئی ، دیہات میں ٹماٹر 27.47 فیصد، انڈے 20.69 فیصد سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کرائے 12.49 فیصد تک بڑھ گئے، گزشتہ سال کی نسبت خوراک، مشروبات 3.55 فیصد تک مہنگے، ایک سال میں ہاؤسنگ، بجلی، گیس، پانی 11.50 فیصد، کپڑے اور جوتے ایک سال میں 5.80 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر تعلیم 9 فیصد سے زائد مہنگی جب کہ ریسٹورنٹ ہوٹل کے چارجز ایک سال میں 5.12 فیصد تک بڑھ گئے اور صحت کی سہولیات سالانہ بنیاد پر 7.36 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔