ٹرمپ سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، آبنائے ہرمز پر گفتگو

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے آبنائے ہرمز کی صور تحال پر گفتگو میں اہم فوجی اور لاجسٹک امور زیر بحث آئے۔

برطانوی حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلے کے حل کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

کیئر سٹارمر نے خلیجی رہنماؤں اور فوجی ماہرین کیساتھ اپنی مشاورت سے آگاہ کیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ شراکت دار ممالک کو ایک قابلِ عمل منصوبے پر متفق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بحری جہازوں کی آمد ورفت جلد از جلد بحال کرنے کیلیے عملی ، موثر حکمت عملی پر زور دیا، دونوں رہنماؤں میں جلد دوبارہ بات چیت پر بھی اتفاق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں