بارودی مواد برآمدگی کیس میں کالعدم تنظیم کے رکن کو قید کا حکم

لاہور: (دنیا نیوز) کالعدم تنظیم کے رکن کو دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی ثابت ہونے پر قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم حماس خان کو 8 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی جب کہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔

پراسکیوشن کے مطابق سی ٹی ڈی لاہور نے ملزم کے خلاف شواہد عدالت میں پیش کیے، فیصلے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم ڈی آئی خان کا رہائشی ہے اور واپڈا کا ملازم ہے۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ کہ حماس خان لاہور واپڈا آفس سے سرکاری کرین کی کیبل لینے لاہور آیا تھا ۔

پراسکیوشن نے بتایا کہ ملزم محمد حماس خان کا کلعدم تنظیم سے تعلق ہے، ملزم کو دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی پر گرفتار کیا گیا، ملزم دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں