گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شریک
لاہور: (ویب ڈیسک) گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جو 23 جولائی سے یکم اگست تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان کی لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، آسٹریلیا سے پرتھ سکارچرز، یو اے ای سے ڈیزرٹ وائپرز، امریکا سے سان فرانسسکو یونیکورن ایونٹ میں شامل ہیں، کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔
لاہور قلندرز 23 جولائی کو پرتھ سکارچرز اور 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ کرے گی، 26 جولائی کو قلندرز کا مقابلہ گیانا اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو سے ہوگا۔
ٹیبل پر پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیم 31 جولائی کو کوالیفائر کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔