ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ پر رپورٹ جاری کر دی

کراچی: (دنیا نیوز) مالی سالی کی تیسری سہ ماہی، ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ پر رپورٹ جاری کر دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق عالمی بحران اور امریکہ ایران جنگ کے باوجود کیپٹل مارکیٹ مستحکم رہی، جنگی حالات سے برینٹ خام تیل 13 فیصد، ایو ایس سافٹ وئیر سٹاک 23 فیصد گرے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پ 14.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس جنوری میں 191,033 کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

ایس ای سی پی کے مطابق سہ ماہی کے اختتام پر 100 انڈیکس 148,743 پوائنٹس پر بند ہوا، سٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19.69 کھرب روپے سے کم ہو کر 16.53 کھرب روپے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں سرمایہ کاروں نے 111.61 ارب روپے کے حصص فروخت کئے، مقامی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا، مقامی سرمایہ کاروں نے 111.55 ارب روپے کی خالص خریداری کی۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں نے 73.51 ارب روپے، میوچل فنڈز نے 23.78 ارب روپے کی خریداری کی، انفرادی سرمایہ کاروں نے 20.25 ارب روپے کے شیئرز خریدے۔

نیشنل بینک 182.42 ارب روپے کی ٹریڈنگ کے ساتھ سرفہرست رہا، جنوری تا مارچ پرائمری مارکیٹ میں 3 نئے آئی پی اوز ہوئے۔

ایس ای سی پی کے مطابق حکومتی اجارہ سکوک نیلامی میں مجموعی طور پر 811.53 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، ڈیٹ مارکیٹ میں 185.14 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بلز اینڈ بانڈز مارکیٹ میں 260.94 ارب روپے کا کاروبار ہوا، اس دوران سٹاک مارکیٹ میں دو نجی سکوک لسٹ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں