پی ایس ایل کے بعد کراچی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کیلئے تیار
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے گیارہویں ایڈیشن کے بعد کراچی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز شیڈول ہے، ویمنز کرکٹ سیریز کے لئے پچ سکوائر میں پیچز مختص کردی گئیں۔
مہمان ٹیم 3 سے 15 مئی تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے گی، پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔