ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سرکاری اور کمرشل بینکوں سمیت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1.80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 اپریل تک بڑھ کر 15ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8.60 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.53 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 10.40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔