ریلوے ٹریک پر چہل قدمی کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
وزیرآباد: (دنیا نیوز) گیمن جھیل کے قریب ریلوے ٹریک پر چہل قدمی کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت زین حسن کے نام سے ہوئی، جو گجرات کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے کا شکار نوجوان یونیورسٹی آف نارووال کا طالب علم تھا، زین حسن راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی 40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کی زد میں آیا۔
ریسکیو 1122 اہلکاروں نے نوجوان کی لاش جھیل سے نکال کر سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دی۔