پاکستانی مشن کا اقوام متحدہ میں دہشتگردی کے نئے رجحانات پر اہم اجلاس
نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستانی مشن کا اقوام متحدہ میں دہشتگردی کے نئے رجحانات پر اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور اے آئی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم، سفارتکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، یو این کے شعبہ انسداد دہشتگردی اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس 3 سیشنز پر مشتمل تھا۔
اجلاس میں کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والے خطرات اور حکومتوں کو در پیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی، ماہرین نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی پر اتفاق کیا۔