روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔