بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی، فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم، خالد یوسف کا نام شامل ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نعیم پنجوتھا، تابش فاروق اور راجہ ہارون الرشید کا نام شامل ہے، منگل کو بانی اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں