سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، 355 امیدوار کامیاب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی نتائج جاری کر دیئے، کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق امتحان میں 12792 امیدوار شریک ہوئے، صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی، ایف پی ایس سی کی جانب سے 84 مرد اور 86 خواتین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس اور پی سی ایس کے طلبہ کی تیاری کیلئے سمارٹ لائبریری قائم
پہلی پوزیشن اسید رفیق، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی، ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس میں ایلوکیشن ہو گئی۔
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے کسی امیدوار کی بھی فارن سروس میں ایلوکیشن نہ ہو سکی، ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا سے دو، دو امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے، ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 3 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔