انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ سیون ای سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ سیون ای سے متعلق مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تصوراتی آمدن پر ٹیکس کی آئینی حیثیت پر فریقین کے تفصیلی دلائل مکمل ہو گئے، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
وفاق نے موقف اختیار کیا کہ سیون ای غیر منقولہ جائیداد پر بالواسطہ ٹیکس ہے، دفعہ سیون ای پارلیمنٹ کے آئینی اختیار کے تحت جائز ٹیکس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
تصوراتی آمدن کا اصول ٹیکس قانون میں تسلیم شدہ قانونی فکشن قرار دیا گیا، آرٹیکل 25 کی مبینہ خلاف ورزی پر بھی عدالت میں دلائل پیش کیے گئے۔
عدالتی نظائر کی حیثیت پر بھی فریقین کی جانب سے دلائل دیئے گئے، بینچ کی تشکیل پر اعتراضات مسترد کئے جانے کا مؤقف پیش کیا گیا۔
لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کا بھی سماعت میں حوالہ دیا گیا، وفاقی آئینی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر آئینی و مالیاتی کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔