سگنل فری راولپنڈی منصوبہ مقرر مدت سے قبل مکمل ہونے کا ریکارڈ قائم

راولپنڈی :(دنیا نیوز)سگنل فری راولپنڈی منصوبے کے تحت 179 روز میں 5 انڈر پاس، دو اوررہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج کی تکمیل کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 190 دن کی بجائے 179 یوم میں مکمل ہونے والا پاکستان کا پہلا منفرد پراجیکٹ بن گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا اوراوور ہیڈ برج اور دیگر روڈز کا معائنہ کیا۔

مریم نواز شریف نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا جب کہ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تفصیلی بریفننگ دی۔

راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دولاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی اور معرکہ حق سکوائر میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا۔

دوسری جانب روات تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ، تیسرا فیز جلد مکمل کرلیا جائے گا،ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے۔

اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، سگنل فری کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے، سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں