بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی 19 یا 20 جون کو صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے لئے تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
محکمہ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 900 ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 300 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن اور دیگراخراجات کی مد میں 170 ارب جبکہ تعلیم کی مد میں 150 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
مالی سال27-2026 کے بجٹ میں امن و امان کے لئے 130 ارب اور محکمہ صحت کے شعبے کے لئے 170 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے۔
صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی طرز پر کیا جائے گا، آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا۔