انمول عرف پنکی کی ماضی کی مبینہ آڈیو لیک، سکیورٹی اداروں کو چیلنج کرتی رہی

کراچی :(دنیا نیوز) انمول عرف پنکی کی ماضی کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی۔

لیک آڈیو میں انمول عرف پنکی مبینہ طور پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتی رہی، مبینہ آڈیو میں پنکی کا دعویٰ، “پورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہے ہیں، روک سکو تو روک لو۔

انمول عرف پنکی مبینہ آڈیو میں خود کو ’برانڈ‘ قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق اڑاتی رہی، لیک آڈیو میں مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی اور’ گولڈن سٹاک‘ کا بھی ذکر موجود ہے۔

دوسری جانب آڈیو میں پنکی کا کہنا تھا کہ ، پانچ، سات، آٹھ سال گزر جاتے ہیں مگر کوئی پکڑ نہیں پاتا،انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد ماضی کی مبینہ لیک آڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں