سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: (دنیا نیوز) جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج منگھو پیر روڈ پر منعقدہ وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب کریں گے، کراچی دورے کے دوران وہ پیر صاحب پگارا، کامران ٹیسوری سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان وہ  میٹ دی پریس  میں شریک ہوں گے، اور جماعتی عہدیداران، کاروباری شخصیات اور سیاسی و سماجی افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ پر قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو، علامہ ناصر محمود سومرو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث اور دیگر جماعتی عہدیداران نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں