سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی 20 لیگ کی میزبانی کرے گا، کرکٹ ویب سائٹ
جدہ: (ویب ڈیسک) معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی 20 لیگ کی میزبانی کرے گا۔
ویب سائٹ کے مطابق ڈیونز لیگ ٹی 20 میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، یہ انٹرنیشنل ریٹائرڈ کھلاڑی فرنچائز سرکٹ میں متحرک ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹی 20 لیگ کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے منظوری دی ہے، لیگ میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کرکٹر شرکت کریں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق چھ ٹیموں پر مشتمل لیگ اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے، لیگ کے میچز طائف میں کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لیگ میں زیادہ سے زیادہ چار ایسے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے جنہوں نے دو سالوں میں مکمل رکن ممالک کی نمائندگی کی ہوگی۔
ویب سائٹ کے مطابق لیگ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔