منشیات فروش پنکی کے لاہور میں نیٹ ورک سے متعلق انکشافات

لاہور: (دنیا نیوز) منشیات فروش پنکی کے لاہور میں نیٹ ورک سے متعلق انکشافات منظر عام پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق مئی 2024 میں پولیس نے منشیات فروش جارڈن گینگ کو پکڑا تھا، گرفتار جارڈن گینگ کے کارندوں کی نشاندہی پر پنکی کو بھی حراست میں لیا گیا۔

حراست کے دوران ملزمہ پنکی نے سابق پولیس انسپکٹر سے تعلقات بنائے، زیرحراست پنکی نے سابق پولیس انسپکٹر کو بھاری رشوت دی جس پر اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کی منشیات کی ترسیل کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق ملزمہ نے بعد میں منشیات فروشی کے لیے اپنا نیٹ ورک بنا لیا، پنکی اپنے مبینہ شوہر سابق پولیس انسپکٹر کی مدد سے گرفتاری سے بچتی رہی۔

ملزمہ اپنے بھائی ریاض بلوچ اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے منشیات سپلائی کرتی تھی، ریکارڈ سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اپنے فنگر پرنٹس تیزاب سے مٹا چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں