گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگرکے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
گوادر: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر عبد الرزاق صابر اور دیگر افراد کے اغوا کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وائس چانسلر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے مزید دو ملازمین بدھ کی شب مستونگ کی حدود سے لاپتہ ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور انٹیلی جنس بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، تاہم اب تک ان کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔
واقعے کے بعد سیاسی، تعلیمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افراد کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔