روسی صدر نے قیدیوں رہائی کے تبادلے پر یو اے ای صدر کی تعریف

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے متحدہ عرب امارات کے صدر یز ہائی نس شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی صدر نے روس اور یوکرائن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے میں یو اے ای کی مسلسل اور کامیاب ثالثی کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق صدر پوتن نے شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں یو اے ای کی کوششیں اہم انسانی اثرات رکھتی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے روس اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا، خاص طور پر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی، بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی، توانائی کی سلامتی اور عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات بھی زیر بحث آئے۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب یو اے ای عالمی سطح پر انسانی، سفارتی اور توازن پر مبنی کردار کو آگے بڑھا رہا ہے۔

یو اے ای کی جانب سے روس یوکرائن قیدی تبادلے میں کردار، ملک کی غیر جانبدار سفارت کاری اور بحرانوں کے حل کے لیے عملی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جس سے خطے اور عالمی سطح پر اس کی سفارتی اہمیت مزید نمایاں ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں