ملک بھر میں کمپنی رجسٹریشن اور کمپلائنس میں نمایاں بہتری

کراچی :(دنیا نیوز) ایس ای سی پی کے اصلاحاتی اقدامات سے ملک بھر میں کمپنی رجسٹریشن اور کمپلائنس میں نمایاں بہتری آئی۔

کمیشن کے مطابق فروری سے اپریل کے دوران 10 ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹر، 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں رجسٹر ہونے والی 8 ہزار 693 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں تھیں۔

اِسی طرح صرف اپریل میں 4 ہزار 82 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جب کہ پاکستان میں 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے کمپنیاں رجسٹر کیں۔

کمیشن کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا مجموعی سرمایہ میں 218 فیصد اضافہ ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مجموعی اداشدہ سرمایہ 88 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا۔

دوسری جانب گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ادا شدہ سرمایہ 27 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا، جس سے تجارت، سروسز، تعمیرات اور معدنیات شعبوں میں کمپنیاں رجسٹرکروائیں، کمپنیوں کی ریگولیٹری کمپلائنس میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں تین ماہ میں 61 ہزار 960 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع کروائیں، گزشتہ سال 38 ہزار 326 کمپنیوں نے ریٹرنز جمع کروائے تھے، نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر سرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز کر دیا۔

ایس ای سی پی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بھی سہولت مراکز قائم ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں