عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے دام بڑھ گئے

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے دام بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4548 ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 26 روپے بڑھ کر 8 ہزار 99 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں