بھارت میں جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج شدت اختیار کر گیا
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں تعلیمی نظام اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلباء کے احتجاج میں شدت آ گئی۔
عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے جنترمنتر پر بھرپور احتجاج نے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو مودی حکومت کیخلاف کھڑا کر دیا، احتجاج کے دوران بھارت کے ناقص تعلیمی نظام اور گودی میڈیا کیخلاف مسلسل نعرے گونجتے رہے۔
احتجاج میں طلباء اور نوجوانوں کی جانب سے بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
بھارتی طلبہ کا کہنا ہے کہ دھرمیندر پردھان ایک غدار ہے اور اسے ہر صورت سزا ہونی چاہیے، طلباء نے تعلیمی نظام کی خرابیوں کے باعث خودکشی کے واقعات بڑھنے کا ذمہ دار بھارتی وزیر تعلیم کو ٹھہرا دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلسل امتحانی سکینڈلز نے لاکھوں طلباء کے غصہ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کا موجودہ ناقص تعلیمی نظام نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے، بھارتی نوجوانوں کا احتجاج مودی حکومت کی تمام ناکام پالیسیوں کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔