اے این ایف کی کارروائیاں: 22.88 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف نے 6 کارروائیوں میں 22.88 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیاں اٹک،سیالکوٹ،راولپنڈی،جامشورو اور کراچی میں کی گئیں،کارروائی کے دوران 22کلو 870گرام چرس اور 2گرام کوکین برآمد کی گئیں علاوہ ازیں کارروائی میں 8 گرام وزنی10 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کی ہے۔
انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کارروائیوں کےدوراز گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔